ویکیپیڈیا:تختہ مشق
کنس متھرا کے راجہ اگرسین کا بیٹا تھا۔متھرا شمالی
ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اترپردیش کاایک
مشہور مذہبی شہر ہے۔ یہ بڑا طاقتور سورما اور جنگجو سالار تھا۔ پرانوں کے مطابق کہا جاتا ہے کہ کنس مافوق الفطرت کال نیمی کی شکل اختیار کرکے پیدا ہوا۔ اس کی شادی گدھ کے بڑے راجا جراسندھ کی لڑکی سے ہوئی تھی۔ یہ اپنے باپ کو قید میں ڈال کر خود راجا بن گیا اور رعایا پر ظلم و ستم ڈھانے شروع کیے۔ اس نے اپنی بہن دیوکی کی شادی واسدیو سے کی تھی۔ شادی کی خوشی منائی جا رہی تھی۔ کنس خود شادی کا رتھ چلا رہا تھا اسی وقت ایک آسمانی آواز آئی کہ دیوکی کا آٹھواں لڑکا کنس کا قاتل ہوگا۔ اس آواز کو سنتے ہی کنس نے اسی وقت دیوکی کے قتل کی تیاری کرلی۔ واسدیو نے کنس کو سمجھایا کہ آپ تو بڑے سورما ہیں لیکن یہ ایک عورت ہے دوسرے آپ کی بہن ہے اور تیسرے یہ شادی کا موقع ہے۔ ایسی حالت میں آپ اس کو کس طرح قتل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی بہن کے بچوں سے خوف پیدا ہو گیا ہے تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ بچہ پیدا ہوتے ہی آپ کی نذر کروں گا۔ کنس کو یقین تھا کہ واسدیو کبھی جھوٹ نہیں کہتے اس لیے اس وقت وہ بہن کے قتل سے باز آیا۔ ایک ایک کرکے اس نے اپنی بہن کے چھ بچے مار ڈالے اور بالآخر واسدیو نے ایک نوزائیدہ بچی بھی اس کو دے دی۔ کنس نے اس کو بھی مارنا چاہا لیکن وہ ہاتھ سے پھسل کر آسمان کی طرف چلی گئی۔ اس نے کہا کہ تجھے مارنے والا برج میں پیدا ہو گیا ہے۔ کنس نے کرشن کے قتل کے لیے کئی ایک لوگوں کو برج میں روانہ کیا لیکن وہ سب مارے گئے اور بالآخر کنس بھی سری کرشن کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
حوالہ جات
یوربائی ویکیمیڈیا اور دیوبند ویکیمیڈیا کا باہمی منصوبہ تعاون
آداب، امید کرتا ہوں سب بخیر ہوں گے۔دیوبند ویکیمیڈیا اور یوربائی ویکیمیڈیا گروپ کے مابین 25 جون 2022 کو ایک باہمی منصوبہ طے پایا ہے جس کے تحت اردو ویکیپیڈیا پر یوربائی زبان و ادب وغیرہ سے متعلق مضامین لکھے جائیں گے۔ ہم نے اس کا آغاز جولائی 2022 سے کرنا چاہا ہے، اور پہلے ماہ میں تقریباً بیس مضامین انگریزی سے ترجمہ ہو کر یہاں لکھے جائیں گے۔ اسی طرح یوربائی صارفین دیوبند ویکیمیڈیا کے تھیم سے متعلق مضامین یوربائی ویکیپیڈیا پر لکھیں گے۔ مجھے امید ہے کہ آپ حضرات اس منصوبے میں میرا ساتھ دینگے۔ مزید معلومات کے لیے اس صفحے کی جانب رجوع کریں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 06:36، 26 جون 2022ء (م ع و)
- امید ہے اردو ویکیپیڈیا کے سود مند ثابت ہوگا۔ تمام صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔ Faismeen (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- I may not speak Urdu, but does my tool work here? Alexis Jazz (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:12، 9 اگست 2022ء (م ع و)